14 مئی، 2009، 2:01 PM

علی لاریجانی

ایران کی فوجی طاقت عربی اور اسلامی ممالک کی طاقت ہے

ایران کی فوجی طاقت عربی اور اسلامی ممالک کی طاقت ہے

ایران کی پارلیمنٹ کے سربراہ علی لاریجانی نے ایرانی میزائلوں کی خلیج فارس میں تنصیب کے حوالے سے کئے جانے والے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہاہے کہ ایران کی فوجی طاقت کسی ہمسایہ یا مسلمان ملک کے خلاف نہیں ، بلکہ ایران کی فوجی طاقت اسلامی اور عربی ممالک کی طاقت اور ان کی پشتپناہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگارکی رپورٹ کے مطابق ایران کی پارلیمنٹ کے سربراہ نے ایرانی میزائلوں کی خلیج فارس میں تنصیب کے حوالے سے کئے جانے والے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایران کی فوجی طاقت کسی ہمسایہ یا مسلمان ملک کے حۂاف نہیں ہے بلکہ ایران کی فوجی طاقت اسلامی اور عربی ممالک کی طاقت اور ان کی پشتپناہ ہے۔لاریجانی نے عمان اور ديکر عرب ممالک کے ساتھ ایران کے دیرینہ اور دوستانہ روابط کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے علاقائی ممالک کے ساتھ باہمی روابط مضبوط و مستحکم اور اسلامی ثقافت پر استوار ہیں انھوں نے کہا کہ ہم مشترکہ مفادات اور اصولوں کی بنیاد پر باہمی تعلقات کے فروغ کے خواہاں ہیں ہم علاقائی مسائل کو باہمی مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے کے خواہاں ہیں لاریجانی نے کہا کہ اگر تمام عرب ممالک متحد ہوجائیں تو فلسطین کا مسئلہ حل ہوسکتا ہے اور فلسطینیوں کے درد و رنج کو کم کیا جاسکتا ہے۔

News ID 878511

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha